Advertisement
علاقائی

چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی

دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیےتفتیش کی جا رہی ہے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 10 2025، 10:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی

چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیےتفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement