پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے


اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تین سے پانچ روپے فی لٹر اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے، یہ مسلسل تیسری بار ہفتہ وار اضافہ ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
اس حوالے سےآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت 0.56 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.96 روپے بڑھی تھی۔

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 40 minutes ago

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 8 hours ago

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 5 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 9 hours ago

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 2 hours ago

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 7 hours ago

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 34 minutes ago

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 9 hours ago

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 4 hours ago

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 42 minutes ago
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 7 hours ago

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 31 minutes ago