صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حکومت پر کرپشن کا الزام ہے اور خیبر پختونخوا میں تو ایک وزیر میٹرک فیل تھے


پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں، دھی رانی پروگرام مریم نواز کے دل کے قریب ہے،انہوں نے کہا کہ سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی۔ جبکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور سول نافرمانی کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھے گئے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حکومت پر کرپشن کا الزام ہے اور خیبر پختونخوا میں تو ایک وزیر میٹرک فیل تھے، پی ٹی آئی کا پناہ گاہوں والا منصوبہ ناکام ہوا،انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے اے سی بند کروانے والوں کے لیے مکافات عمل ہے اور بانی پی ٹی آئی سے تو گھر والے بھی نہیں ملنے جاتے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سازش سے اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا گیا، پہلے فائنل کال دی گئی جو مس کال ثابت ہوئی اور پی ٹی آئی والے ڈی چوک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے کوشش کر رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، پنجاب حکومت سفارش نہیں میرٹ پر کام کر رہی ہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ
- 2 hours ago

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 12 hours ago

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان
- an hour ago
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 13 hours ago

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 13 hours ago
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 13 hours ago

دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے
- an hour ago

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
- 17 minutes ago

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 13 hours ago

امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے
- 2 hours ago

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر
- 2 hours ago