ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ” وی آرکمنگ“ کا غلط تاثر گیا، اسحاق ڈار
وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کیلیے پروازیں بحال ہونے پر ایئرلائن کی جانب سے جاری اشتہار پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سینٹ کا اجلاس منگل کے روزچیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔
شیری رحمان کے توجہ دلاو نوٹس پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ” وی آرکمنگ“ کا غلط تاثر گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری ضرور آگے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے 6 بوئنگ طیارے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر رمل درآمد نہ کرانے پر پی ٹی آئی اراکین نے اعجازچوہدری اور عمران خان کی تصاویر اٹھاکر چئیرمین سینٹ کے ڈائس کا گھیراو کیا اور نعرے بازی کی۔
چئیرمین کے ڈائس کے سامنے پی ٹی آئی اراکین اکٹھے ہو ئے اور اعجاز چوہدری کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی،اعجاز چوہدری کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں۔
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 12 hours ago
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 12 hours ago
5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک
- a day ago
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 19 hours ago
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 12 hours ago
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 20 hours ago
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 12 hours ago
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- a day ago
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- a day ago
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- a day ago
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 20 hours ago
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 12 hours ago