لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا،ترجمان


محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے آپریشنز صوبائی دارالحکومت لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شر پسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے، گرفتار دہشت گردوں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلاناچاہتے تھے۔
حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 9 ہزار 471 کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مذکورہ آپریشنز میں 21 ہزار 708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں 118 آپریشنز کیے گئے جن میں 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
آپریشنز کے دوران لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار ہوا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل