جامعہ اشرفیہ لاہور کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار
پی ٹی آئی کا اسلام کے نام پر کھیل کھیلنا اور کرپشن کی پردہ پوشی کے لیے اسلامی اقدار کا استعمال نہایت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے،جامعہ اشرفیہ


لاہور:لاہور کے قدیم اور تاریخی ادارے جامعہ اشرفیہ کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میںبانی پی ٹی آئی کے کردار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جہاں عوام کو اسلام کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی۔
جامعہ اشرفیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جہاں عوام کو اسلام کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کا اسلام کے نام پر کھیل کھیلنا اور کرپشن کی پردہ پوشی کے لیے اسلامی اقدار کا استعمال نہایت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔
جامعہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میںمزید کہا گیا کہ دنیاوی مفادات کے لیے مذہب کو استعمال کرنا نہ صرف اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ ایک سنگین گناہ بھی ہے۔ اسلامی تعلیمات کی یونیورسٹی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا اور دین کو مفادات کے لیے استعمال کرنا دھوجہ دہی اور گھناؤنے عمل کے زمرے میں آتا ہے۔
دھوکہ دہی اور فریب کا یہ عمل اسلامی اقدار اور اصولوں کی توہین ہے، جس کے لیے کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ قرآن میں بھی اللہ نے فرمایا ہے کہ جھوٹ اور دھوکہ دینے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، القرآن (10:17)-
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ میں دین کے نام پر کی جانے والی سازش اور کرپشن کی پردہ پوشی کا عمل نہایت قابل مذمت اور ناقابل معافی گناہ ہے، جو عوام اور اسلامی اقدار کے ساتھ ایک سنگین دھوکہ ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی کا مرتکب قرار دیا تھا، انہوں نے نے القادر ٹرسٹ میں اہلیہ کیساتھ مل کر اختیارات کا غلط استعمال کر کے فائدہ حاصل کیا جس پربانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور ان کی اہلیہ کو معاونت کرنے پر 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ القادر ٹرسٹ کی زمین وفاق کے کنٹرول میں دے دی گئی۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 20 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل




