پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے


لاہور:پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں دھند کا شدید راج اب بھی برقرار ہے،میدانی علاقوں میں شدید دھنداور سرد ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ جبکہ ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے روہڑی تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے، غیر ضروری سفر سے گریز، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
جبکہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش و برف باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد، پشاور، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، کرک اور کوہاٹ میں بھی بادل برسیں گے۔
اسی طرح زیارت، چمن، پشین، نوشکی، قلات اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 گھنٹے قبل






