پاکستان کی طرف سے سعود شکیل 84 جبکہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر نمایا ں رہے


ملتان: ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بلے بازی کرتے ہوئےپاکستانی کی ٹیم محض 230رنز تک ہی محدود ہو کر رہ گی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان دوسرے دن کے کھیل کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا۔
ابتدائی چار کھلاڑیوں کے آؤٹ کے ہونے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے بیٹنگ کو سہارا دیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری، انہوں نے 84 رنز بنائے۔
اسی طرح 197کےمجموعی اسکور پر سلمان آغا بھی دو رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے۔
جبکہ 200 کے ہی اسکور پر محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اسکور 225 پر پہنچا تو خرم شہزاد سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ ساجد خان کی 230 کے اسکور پر گری، انہوں نے 18 رنز بنائے، ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے 3،3، کیون نے 2 اور گوداکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 4 hours ago

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- an hour ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- an hour ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 2 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 5 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- an hour ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- an hour ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 5 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- an hour ago











