Advertisement
تفریح

اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

منٹو کے یوم وفات پرادبی حلقوں کی جانب سے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 18th 2025, 5:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: اردوزبان کے مشور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سعادت حسن منٹو نے 11 مئی 1912ء کو برطانوی پنجاب کے  ضلع لدھیانہ کے قصبے سمرالہ  میں پیدا ہوئے،انہوںنے ابتدائی تعلیم امرتسر سے حاصل کی اور بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وقت گزارا، مگر تعلیم مکمل نہ کرسکے اور واپس امرتسر آگئے۔ 
منٹو کو بچپن سے ہی لکھنے لکھانے کا شوق تھا،انہوں نے ادب، فلم اور صحافت میں نام کمایا۔ ابتدا میں انھوں نے لاہور کے رسالوں میں کام کیا۔ پھر آل انڈیا ریڈیو دہلی سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے ڈرامے اور فیچر لکھے۔ بعدازاں بمبئی منتقل ہوگئے،قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے اور باقی زندگی یہی گزاری۔
منٹو کا نام ذہن میں آتے ہی ان کے کئی شاہکار افسانوں کے شاہکار کردار نگاہوں کے سامنے رقص کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔منٹو نے سماجی حقیقت نگاری کو جس جارحانہ اور سفاکانہ طریقے سے اپنے افسانوں میں آشکار کیا ہے، اس کی مثال اُردو کے افسانوی ادب میں ملنا مشکل ہے۔ 
انسان اور انسانی صورتحال منٹو کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔انہوں نے جس طرح منافقت اور دوغلے پن کی چادر میں لپٹے ہوئے معاشرے کو بغیر کوئی رعایت دیئے بے نقاب کیا ہے یہ صرف انہی کا خاصہ ہے، جو کہ شاید کوئی دوسرا افسانہ نگار اس طرح سے نہ کر پاتا۔
آج 18 جنور ی سعادت حسن منٹو کے یوم وفات پرادبی حلقوں کی جانب سے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
سعادت حسن منٹو صاحب اسلوب نثر نگار تھے جن کے افسانے،مضامین اور خاکے اردو ادب کا ایک گرانقدر سرمایہ ہیں۔
ان کے مقبول ترین افسانوں،خاکوں اور ڈراموں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،دھن،لذت سنگ،سیاہ حاشیے،برقعے،ٹھنڈا گوشت اور دھواںقابل ذکر ہیں۔
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگارسعادت حسن منٹو 18جنوری1955 کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
ھکومت پاکستان نےسعادت حسن منٹو کی 50 ویں برسی پر  5 روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا، منٹو نے منفرد موضوعات پر قلم اٹھا کر نہ صرف اپنے عہد میں ہلچل مچائی بلکہ اردو ادب کیلئے ایک انمول خزانہ بھی چھوڑ گئے۔

Advertisement
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 5 hours ago
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • a day ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 5 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • a day ago
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید

  • a day ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 5 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 hours ago
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

  • a day ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ

  • a day ago
Advertisement