Advertisement

ڈونلڈ  ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

ٹم والزکا کہنا ہے کہ سرد موسم بہانہ ہے، جان ایف کینیڈی نے بھی تو منفی22 ڈگری میں حلف اٹھایا تھا۔  

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Jan 19th 2025, 8:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ  ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

 ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی۔
تقریب کے کئی منصوبے تبدیل کیے گئے،کیپیٹل ہل عمارت میں صرف600 لوگوں کی شرکت کی اجازت دینے پرغور کیا گیا ہے،باقی شرکاتقریب کوبراہ راست نہیں دیکھ سکیں گے۔
 دعوت نامے منسوخ ہونے کا بھی امکان ہے، حلف برداری کے بعد لوگوں کوکیپیٹل ہل کے باہر جمع ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حلف کے بعدکیپیٹل ایریناون میں ہونیوالی پریڈ میں شرکت کروں گا،عمارت کے اندر حلف برداری کی تقریب رکھنے پر ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پرشدید تنقید کی۔
ٹم والزکا کہنا ہے کہ سرد موسم بہانہ ہے، جان ایف کینیڈی نے بھی تو منفی22 ڈگری میں حلف اٹھایا تھا۔  

Advertisement
Advertisement