اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے ۔جبکہ ڈیزل فی لیٹر 1 روپیہ 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/JlxH32hhGJ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2021
گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی تھی۔اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ 15 جون 2021 کو پٹرول کی قیمت میں 2روپے 13پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا اور پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگئی تھی ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 79پیسےفی لٹر اضافہ ہو گیا تھا۔مٹی کا تیل 1روپیہ89پیسے اور لائٹ ڈیزل 2روپے3پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 15 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 38 منٹ قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل