ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن کا ذخیرہ بنائیں گے اور مالیاتی ریگولیٹرز کو مقرر کریں گے جو ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف زیادہ مثبت موقف اختیار کریں گے


اپنے شوہر کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے اپنی کریٹو کرنسی متعارف کرا کر سب کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کو ابھی ایک دن بھی گزرا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کے مقابلے میں آگئیں،کل سے امریکا کی خاتون اوّل ہونے والی میلانیا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرپٹوکرنسی لانچ کرنے سے متعلق بتایا،آفیشل میلانیا میم" کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے سولانا بلاکچین پر بنایا اور ٹریک کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کوائن مارکیٹ کیپ ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کی میم کوائن کی کُل مارکیٹ کی قیمت تقریباً 12 ارب ڈالرز ہے جب کہ میلانیا کی میم کوائن 1.7 بلین ڈالرز کے قریب ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے پہلے کرپٹو کرنسی کو ایک فراڈ اور جعل سازی قرار دیا تھا لیکن 2024 کی انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کو بطور عطیہ قبول کرنے والے پہلے صدارتی امیدوار بن گئے تھے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن کا ذخیرہ بنائیں گے اور مالیاتی ریگولیٹرز کو مقرر کریں گے جو ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف زیادہ مثبت موقف اختیار کریں گے،کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم ’’کوائن بیس‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد بٹ کوائن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی اور اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی
- 8 گھنٹے قبل

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 6 گھنٹے قبل
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 4 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 5 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
- 7 گھنٹے قبل

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل

رنز مشین ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں ، 7 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 5 گھنٹے قبل

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 6 گھنٹے قبل