سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،اعلامیہ


اسلام آباد؛سپریم کورٹ نےسنگین غفلت برتنے پر ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نےغلطی سے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا، ایڈیشنل رجسٹرار کے ایسا کرنے سے سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔
سپریم کورٹ نے اپنے جاری کر دیہ اعلامیے میں مزید کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل رجسٹرار کی بیماری کی رخصت کے باعث رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت میں پیش ہوئے،رجسٹرارنے ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے مقدمات کی سماعت کیلئے تقرری میں غلطی کا اعتراف کیا ۔
رجسٹرار نے یقین دہانی کروائی معزز بینچ کے سامنے مقدمات ڈی لسٹ کرنے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی،اس کے برعکس ایڈیشنل رجسٹرار کا اقدام ریگولر بینچز کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں تھا،سپریم کورٹ کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی برطرفی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 17 منٹ قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 36 منٹ قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 8 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 2 منٹ قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 27 منٹ قبل