سیف کی حالت مستحکم ہے، اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں،ڈاکٹرز


ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ اپنی رہائشگاہ باندرہ میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے متعدد وار سے زخمی ہوئے تھے ۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کرینہ کپور خان کو ہسپتال آتے دیکھا گیا، ان کے ساتھ سیکورٹی اور پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے ، اطلاعات ہیں کہ سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے اور ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے ۔
میڈیا رپورٹس میںمزید بتا یا گیا ہے کہ اداکار کے ڈسچارج کے کاغذات 20 جنوری کی رات کو جمع کرائے گئے تھے،ڈاکٹروں کے مطابق سیف کی حالت مستحکم ہے، اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔
ایمرجنسی سرجری کے دوران ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے چاقو کا ایک ٹکڑا نکالا گیا تھا تاکہ اسپائنل فلوئڈ لیکیج کو روکا جا سکے، ہسپتال نے بعد میں3 انچ لمبے تیز دھار والے اس چاقو کے ٹکڑے کی تصویر جاری کی تھی۔
واضح رہے کہ 16 جنوری 2025 کو سیف علی خان کے گھر پر حملہ ہوا تھا جس میں اپنے خاندان کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے۔ رات 2:15 بجے کے قریب گھر کے ملازم پر حملہ کرنے کے بعد چور نے سیف پر چاقو کے وار کیے، جن میں سے دو زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھے اور کافی سنگین تھے۔
حملے کے بعد مشتبہ شخص محمد شہزاد کو ممبئی پولیس نے گرفتار تھانے منتقل کر دیا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل









