چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
بھارتی بورڈ کی جانب سے جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام چھاپنے پر بھی اعتراض اٹھا یا گیا


دبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے ایک چیمپئینز ٹرافی کو لے کر ایک دفعہ پھر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس پر آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک جواب دے دیا ہے۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام چھاپنے پر بھی اعتراض اٹھا یا گیا،جس پر آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔
آئی سی سی کے رولز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو لگانا لازمی ہے ،جرسی پر ٹورنامنٹ کا پورا لوگو پرنٹ کرانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،جرسی پر پرنٹ ہونے والا لوگو آئی سی سی منظور کرتا ہے،اور ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ ایونٹ کا درست لوگو استعمال کریں۔
کوئی بھی ٹیم اپنی مرضی سے لوگو تبدیل نہیں کر سکتی، ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں اپنی کٹس ویریفکیشن کے لئے آئی سی سی کو بھیجتی ہیں۔اگر ایونٹ لوگو جرسی پر غلط پرنٹ ہو تو اس صورت میں آئی سی سی اسے مسترد کر دیتی ہے۔
جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا،جس پر بھارت ایک بار پھر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نےبھارت کی اس حرکت پرسخت ناگواری کا اظہار کیا ہے،پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کھیل میں سیاست شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
پی سی بی آفیشل نے کہا کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیوں پر ”پاکستان“ کا نام درج ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے اپنے کپتان روہت شرما کو پری ٹورنامنٹ ایونٹ کے لیے پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کر دیا تھا جہاں دیگر ٹیم کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہونا تھا۔
جبکہ گزشتہ ہونے والے ایشیا کپ میں بھی بھارت کی جانب سے یہی اعتراض اٹھایا گیا جس پر ایشن کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارت کے دباؤ کی وجہ سے فیصلہ تبدیل کر لیا تھا تا ہم اس دفعہ پی سی بی کے سخت مؤقف کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت کو دو ٹوک جواب دے دیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل




