ضلع کرم میں امن مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا
سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر آج بھی امدادی اشیاء کا قافلہ روانہ ہونے کا امکان ہے


ضلع کرم میں قیام امن کا مشن، بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ ضروری اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کے 5 قافلے بھیجے جائیں گے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر آج بھی امدادی اشیاء کا قافلہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ضلع کرم میں قیام امن کیلئے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج دوبارہ شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت 4 سے 6 بنکرز مسمار کئے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بھی بلایا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری ہوگی، علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 5 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 38 منٹ قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- ایک گھنٹہ قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل








.webp&w=3840&q=75)



