Advertisement

 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025  کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ برس رپورٹ ہونے والے 73 کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22خیبرپختونخوا، 22 سندھ اور ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 23rd 2025, 11:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025  کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025  کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں انسداد پولیو کیلئےقائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نےتصدیق کی ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان سےوائلڈ پولیووائرس ٹائپ (ون)کا ایک کیس مثبت آیا ہے، جس کا نمونہ7جنوری2025 کو لیا گیا تھا۔

یاد  رہے کہ 2024 کےدوران خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ملک بھر میں گزشتہ برس رپورٹ ہونے والے 73 کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22خیبرپختونخوا، 22 سندھ اور ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا تھا۔

Advertisement