وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا جس میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔
کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔
پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- an hour ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago




