یہ فیچر فی الحال یوٹیوب پریمیئم کے صارفین کو دستیاب ہوں گے


یوٹیوب نے کئی تجرباتی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیئے ہیں۔
یہ فیچر فی الحال یوٹیوب پریمیئم (ماہانہ فیس والا ماڈل) کے صارفین کو دستیاب ہوں گے، مگر امید ہے کہ مستقبل قریب میں یوٹیوب کے مفت صارفین کے لیے بھی انہیں متعارف کرایا جائے گا۔
یوٹیوب پریمئم کے صارفین اب 256kbps پر میوزک ویڈیوز کی آڈیو اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے 4 پلے بیک اسپیڈ آپشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اب صارفین کو 2x اسپیڈ تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس سے زیادہ تیز رفتاری سے بھی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
پریمیئم صارفین اب ویڈیو پلے بیک اسپیڈ 4x تک بڑھا سکیں گے تاکہ ویڈیوز کو دیکھنے کا تجربہ بہتر ہوسکے۔ اسی طرح جمپ آہیڈ فیچر اب پریمیئم صارفین کو ویب ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔
پہلے یہ فیچر صرف موبائل ایپ تک محدود تھا۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیوز کے بہترین حصوں کو دیکھ سکتے ہیں تاکہ پوری ویڈیو دیکھنے پر وقت ضائع نہ ہو۔
کمپنی کی جانب سے شارٹس کے لیے پکچر ان پکچر فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ مگر یہ فیچر فی الحال صرف آئی فونز صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اسی طرح شارٹس کے لیے اسمارٹ ڈاؤن لوڈز فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا تاکہ وہ آف لائن بھی اپنی پسندیدہ شارٹس ویڈیوز دیکھ سکیں۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 15 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 7 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 7 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 5 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 5 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago




