اگرکمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کیساتھ فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے، چیئرمین بیرسٹر گوہر
ہمارے کئی وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات ہوئے، جج صاحب نےکہا امید ہے آئندہ تاریخ پرکیس ختم ہوجائے گا،گوہر خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چئیر مین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا تو حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات یا فوٹو سیشن کے لیے نہیں بیٹھ سکتے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پیش ہوئے، ہمارے کئی وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات ہوئے، جج صاحب نےکہا امید ہے آئندہ تاریخ پرکیس ختم ہوجائے گا۔
حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے، بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کرلیے تھے اور تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات میں بیٹھے تھے،انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنا چاہ رہی تھی۔
پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئیں سب کے سامنے ہے، ان سب چیزوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائے اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہم نے مذاکرات کو کال آف کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے،ہم نے حکومت کوکہاکہ وہ 7 دن میں کمیشن بنانے یا نہ بنانے کا اعلان کریں،انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن میں یہ بھی طےہونا تھا کہ اس میں ججزکون سے ہیں، ٹی او آرز کون سے ہوں گے لیکن حکومت کی طرف سےکچھ بھی نہیں ہوا جو ثابت کرتاہےکہ کمیشن بنانےکی نیت نہیں۔

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
- 3 گھنٹے قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 7 گھنٹے قبل

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 6 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 6 گھنٹے قبل