پاکستان
شہبازشریف اور مریم نواز ایک دوسرے سے بہت دور جاچکے ہیں : شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی سیاست بہت الگ ہے ، وہ ایک دوسرے سے بہت دور جا چکے ہیں ، م سے ش نکل چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں بڑا فرق ہونے جا رہا ہے ، حکومت اور اپوزیشن مل کر الگ راہ پر چلنے والی ہے ۔ مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکاکہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ م ، ش سے نکل جائے گی ، جب میں کہتا تھا تو میرا مذاق اڑایا جاتا تھا ، آپ لوگوں کو کیسے یقین دلاؤں کہ دونوں میں بہت بڑا فرق ہےایک شمال ہے ایک جنوب۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کے بیان پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھاکہ بلاول بچہ ہے بیان دے دیتا ہےان کی باتوں کو کیا سنجیدہ لینا ہے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جموں میں ہونیوالے ڈرون حملوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ، بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ، وہ کورونا میں ناکامی کی وجہ سے ہم پر الزام لگا رہے ہیں ۔ پاکستان نے افغانستان کیلئے ہمیشہ امن کا راستہ اختیارکیا، ہم کسی ملک کے خلاف سرزمین استعمال نہیں کرتے ، کوئی بھی پاکستان کے خلاف سرزمین استعمال نہ کرے۔ ہم ساری دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلق چاہتے ہیں ، ہم چین سمیت امریکہ کیساتھ اچھے تعلق چاہتے ہیں ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج ہونے والے اعلی سطح اجلاس کے حوالے سے کہا کہ سیاست کا مستقبل تبدیل ہونے والا ہے جہاں سیاست اب ملکی سالمیت کی سیاست پر مبنی ہوگی ، گزشتہ 3 برس سے اپوزیشن ہماری حکومت گرانے کے لیے جدوجہد کررہی تھیں لیکن اب وہ ذہنی طور پر قبول کرچکی ہیں کہ آئندہ کے 2 برس بھی حکومت کو دیے جائیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ساری قوم کو پہلے کہا تھا عمران خان اکثریت سے بجٹ پاس کرے گا، کل عمران خان نے اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے ۔ہم الیکشن میں الیکٹرانک مشینوں کی طرف جانا چاہتے ہیں ، کوئی شخص یہ نہیں چاہتا ہوگا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کو اگنور کرے ، بیرون ملک پاکستانی عمران خان کا ووٹر ہے ،بیرون ملک پاکستانی ایک کروڑ تک جائیں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آپ رضا مند نہیں تو وہ تبدیل کرنے کو بھی تیار ہیں۔
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ واحد سیاسی لیڈر ہوں جس کی مقبوضہ کشمیر میں بھی آواز سنی جاتی ہے، ساری کشمیری عوام کو کہنا چاہتا ہوں بلے کوووٹ دیں۔ جاوید بٹ کو وقت سے پہلے مبارکباد دیتے ہوں ہم الیکشن جیتیں گے ، کل شام کو ہم 5 بجے تک انتظار کریں گے کہ وہ بھی اپنے کاغذ واپس لے لیں۔
تجارت
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
ٹیکنالوجی
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے
حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل
پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔
ipregistration.pta.gov.pk
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔
تجارت
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
ٹیکنالوجی 8 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان