Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بے حد سراہا جارہا ہے ، وزیراعظم کی تقریر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 2nd 2021, 4:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز  قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کیا ، جس  میں انہوں نے پاک امریکہ تعلقات ، افغانستان میں قیام امن سمیت   کئی امور پر دوٹوک بیان دیے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکےاوروزیراعظم کو داد دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہا را لیا  اور دیکھتے ہی دیکھتے ہیش ٹیگ وزیراعظم  اسپیچ اور ہیش ٹیگ عمران خان  ٹوئٹر کی زینت بن گیا اور صارفین  کی جانب سے وزیراعظم کیلئے جذبات کا بھرپور اظہار کچھ یوں  کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے  گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران  کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لائے،افغان امن ہمارے مفاد میں ہے ۔ہم افغانستان میں اسٹریٹجک ڈیپتھ نہیں چاہتے،ہم امریکا کے ساتھ امن میں شراکت کرسکتےہیں،جنگ میں نہیں۔ افغانستان کی وجہ سے ہمارے لئے مشکل وقت  آرہا ہے، ہمارا اورامریکاکا افغانستان میں مفاد ایک  ہی ہے،  افغانستان نے کبھی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی، امریکا نے فوجی  حل نہ ہونے پر  افغانستان  سے انخلا کی تاریخ دےدی، اب امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لائے،افغان امن ہمارے مفاد میں ہے ۔ہم افغانستان میں اسٹریٹجک ڈیپتھ نہیں چاہتے،ہم امریکا کے ساتھ امن  میں شراکت کرسکتےہیں،جنگ میں نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  30  سال سے ہمارا دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہے کیا وہ ہمیں ڈرون حملے کی اجازت دینگے؟ پہلے ہم نے ڈرون حملوں کی اجازت دی اور پھر مذمت کی،ہم میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ ڈرون حملوں کی اجازت کا اعتراف کرتے۔

Advertisement
مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا

  • 10 گھنٹے قبل
 صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،سہیل آفریدی

 صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،سہیل آفریدی

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی

پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
 کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل

 کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل

  • 11 گھنٹے قبل
 ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع

 ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور:  اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل

لاہور:  اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل

  • 5 گھنٹے قبل
سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
 واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل 

 واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل 

  • 8 گھنٹے قبل
9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
 27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر

 27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر

  • 8 گھنٹے قبل
عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی 

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی 

  • 11 گھنٹے قبل
 نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ

 نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement