جی این این سوشل

دنیا

یو اے ای میں پاکستانیوں کی سہولت کے آسان ترین طریقہ کار متعارف

ابوظہبی : حکومت پاکستان کی جانب سے دبئی میں رہنے والے پاکستانیوں کو مختلف معاملات میں خدمات فراہم کرنے کے آسان اور موثر طریقہ کار متعارف کرایاگیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موبائل ایپلی کیشن کو ڈیزائن کرتے وقت اس کا استعمال میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے
موبائل ایپلی کیشن کو ڈیزائن کرتے وقت اس کا استعمال میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے

اس حوالے سے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے وہاں مقیم پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی کے لےی موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، پاکستان کے قونصل جنرل احمد امد علی نے بدھ کے بدھ کے روز موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کپل شرما نے اپنے شو کا معاوضہ بڑھا دیا

 

نئی متعارف کردہ ایپلی کیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو تمام قونصلر اور ویلفئیر خدمات بشمول دستاویزات کی تصدیق ، ویزا درخواستوں ، پاسپورٹ ، اور شناختی کارڈ ، میتوں کی منتقلی ، قانونی مشاورت اور دیگر تک رسائی دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ویکسین سے متعلق اہم خبر

 

ایپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہناتھاکہ موبائل ایپلی کیشن کو ڈیزائن کرتے وقت اس کا استعمال میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے ، اب یہاں مقیم پاکستانی قونصلر سروس کے لیے ایپ کے ذریعے وقت لے سکتے ہیں ، ضروری کاغذآت اور فیس وغیرہ کے متعلق بھی جان سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امتحانات ختم ہوتے ہیں طلبا نے سکول کو آگ لگا دی

امارات کے دیگر حصومیں بہت سے پاکستانی مقیم ہیں ، اس سہولت کے ذریعے وہ اپنے رہائشی مقامات پر رہتے ہوئے سہولیات حاصل کرسکیں گے ،۔

موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے جاب لیٹر کی تصدیق اور پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کی تصدیق بھی ہوسکے گی ۔۔

پاکستان میں زمینوں کے تنازعات سے متعلق معلومات ، عائلی مسائل ، اور دیگر حکومتی اداروں سے متعلق معلومات بھی ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی ۔ موبائل کا لنک پاکستانی قونصل خانے کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے ۔  

پاکستان

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی 28ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف راولپنڈی احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا ، مجموعی طور پرگرفتار 6خواتین کو مقدمات سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے۔ 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ان گوشواروں کے ساتھ ٹیکس گزاروں نے 55 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع کرایا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق  گزشتہ سال 30 ستمبر تک 16لاکھ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کو موصول ہوئے تھے، اس طرح سال 2024-23 کے سالانہ ٹیکس گوشوارے پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ جمع کرا ئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ  میں گزشتہ روز کی گئی 14 دن کی توسیع کرنے کی وجہ ایف بی آر کے سسٹم میں دشواریاں بھی تھیں جس کے باعث تاجر تنظیموں اور عوام کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ 

ان دشواریوں کے ازالے کے لیے چیئرمین ایف بی آر  نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ مشاورت کی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14دن کی توسیع کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی  بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جہلم، جھنگ اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے دو ،دو نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 671 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1843 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll