پاکستان، چین اور بھوٹان یہ سب کیا ہوتا ہے، یہ دل کسی ملک کو نہیں دیکھتا یہ صرف انسان کو دیکھتا ہے اور یہ دل پیار اور نیک انسان کیلئے دھڑکتا ہے

تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔
انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے ، تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے اپنی بائیو میں اداکار لکھا ہے اور ان کی شیئر کردہ ویڈیوز میں وہ ایک ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھاکہ کئی پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کرکے دبئی اور امریکا میں ہنسی خوشی رہ ہے ہیں، اس طرح کی شادی سے دونوں ممالک میں امن و بھائی چارہ قائم ہوتا ہے، بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، مجھے پاکستانی پسند ہیں اور وہاں میرے مداح بھی ہیں۔
شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں رہائش رکھوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان، چین اور بھوٹان یہ سب کیا ہوتا ہے، یہ دل کسی ملک کو نہیں دیکھتا یہ صرف انسان کو دیکھتا ہے اور یہ دل پیار اور نیک انسان کیلئے دھڑکتا ہے۔
دوسری جانب اداکار ڈوڈی خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہتے ہیں کہ ’السلام و علیکم راکھی جی، سب سے پہلے آپ کو عمرہ مبارک ہو اور اس کے بعد پاکستان میں دلی خوش آمدید‘۔
اداکار مسکراتے ہوئے پھر کہتے ہیں کہ ‘یہ بتائیں کہ بارات لیکر بھارت آنا ہے یا دبئی؟ لو یو‘۔
راکھی ماضی میں بھی خبروں میں رہنے کیلئے پبلسٹی اسٹنٹ کرتی رہی ہیں، اسی وجہ سے انہیں ڈرامہ کوئین کہا جاتا ہے اور اب بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان میں شادی کا دعویٰ بھی پبلسٹی اسٹنٹ ہے یا حقیقت یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل






