یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں،ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، روسی صدر سے بات کریں گے، کچھ اہم اقدامات کیلئے پرامید ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتطامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور میں وفاقی ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے تھے، ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر25 اور چین پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- ایک منٹ قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 21 منٹ قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 گھنٹے قبل