Advertisement
علاقائی

پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان

صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 1st 2025, 5:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔
صوبے میں مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا۔
 رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے کی جائیگی۔

Advertisement