قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کووزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے،محسن نقوی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کم وقت میں اسٹیڈیم کی تکمیل کر کے دنیائے کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صرف 110 روز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی 99 فیصد تکمیل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔
چیئرمین محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا اور باکسز کے باہر لگائی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کا جائزہ لیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، قذافی سٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کووزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔
تزئین و آرائش کے بعد 24 ہزار نشستوں والے قذافی اسٹیڈیم میں مزید 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بنی ہے اور اب 34 ہزار سے زائد شائقین بیک وقت گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

فلم ،ڈارمہ اور نامور اسٹیج اداکار قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا: جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے ملک میں دینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی توانائی شعبے کی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان کا دوسرا نمبر
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کاپنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی ٰمریم نواز کامیو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس عہدے سے برطرف
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی غزہ میں امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید مذمت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم نے نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل