کراچی : وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ بھی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے معاملے پر کھل کر سامنے آگئے اور ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اُن کو شرم آنی چاہیے۔
ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انھیں استعمال نہیں کرتے۔حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو شرم آنی چاہیے ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوۓ
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 30, 2021
اس سے قبل سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’الحمداللّٰہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔براہ مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔
حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ائیر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا
- 11 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے 15 اگست کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- 9 گھنٹے قبل

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- 6 گھنٹے قبل

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

کالی آندھی نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا،295 رنز کےتعاقب میں بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے، 9 رنز پر 3 آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل

شہبازشریف کی حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 11 گھنٹے قبل

ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کی تقسیم کی تجویز، قومی اسمبلی میں مغربی پنجاب کے قیام کا بل پیش
- 11 گھنٹے قبل

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل