جی این این سوشل

علاقائی

سرکاری افسر بننے کے خواہاں مدارس کے طلبہ کیلئے اچھی خبر

گوجرانوالہ : جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں سی ایس ایس کلاسز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سی ایس ایس امتحان 2022 کیلئے کلاسز اگست سے شروع ہوں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرکاری افسر بننے کے خواہاں مدارس کے طلبہ کیلئے اچھی خبر
سرکاری افسر بننے کے خواہاں مدارس کے طلبہ کیلئے اچھی خبر

تفصیلات کے مطابق  جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں سی ایس ایس کلاسز  کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس)  امتحان 2022 کیلئے کلاسز اگست سے شروع ہوں گی۔

جامعہ محمدیہ نے ملک بھر سے مدارس کے قابل طلبہ سے نام مانگ لئے ہیں ۔ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ کو سی ایس ایس کی تیاری کروائی جائے گی۔ کلاسز کے دوران طلبہ کو رہائش و خوراک کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ جامعہ محمدیہ نے گزشتہ برس سی ایس ایس کلاسز کا آغاز کیا تھا۔جامعہ سے کلاسز لینے والے  10 طلبہ نے رواں برس سی ایس ایس  امتحان دیا ہے۔

پاکستان

آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے ، نوجوان کو روز گار نہیں دیا جا رہا ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب سیاست کے یہ حالات ہوں گے تو نوجوان کو روزگار کیسے ملے گا آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے ، نوجوان  کو روز گار نہیں دیا جا رہا ، شاہد  خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنی جماعت سے پاکستان اور آئین کوبالاتر رکھا جب ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے اس کا مطلب تھا کہ آئین کی بالادستی ہو ملک کی پارلیمنٹ، اسمبلی اور کابینہ اتوار کے روز بھی آئینی ترمیم کے لیے بیٹھی رہی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب سیاست کے یہ حالات ہوں گے تو نوجوان کو روزگار کیسے ملے گا آج کل صرف اقتدار کی جنگ ہے، الیکشن میں کیا ہوا سب کو معلوم ہے ،موجودہ حکومت چوری شدہ الیکشن کے تحت آئی ہے کیا چند افراد کو آئین کی ترمیم اور حکومت کرنے کا حق ہے ہمارے ساتھ بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا،ہم چاہتے ہیں ہمارے اندر کوئی ٹولہ نہ ہو۔
شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست گالم گلوج اور الزام تراشی کا نام ہے، عوام کی کوئی بات نہیں کرتا، صرف مفاد حاصل کرنے کے لیے قانون بنائے جاتے ہیں، کبھی سنا کہ پولیس نے کسی ملک میں احتجاج کیا ہوا، پولیس احتجاج کر رہی ہے کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کی اجازت دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کو ملک میں کیا ہوا،یہاں عوام کو جلسوں سے نہیں حکومت سے تکلیف ہے 28 ستمبر کو راولپنڈی کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ،موٹر وے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مکمل بند رکھا گیا ،پشاور موٹر وے پر ریت کی دیواریں لگا کر اس کو بند رکھا گیا ،پی ٹی آئی نے جو کیا سارا ملک جانتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے 3 سال 8 ماہ میں کوئی کام نہیں کیا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاق بلوچستان سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہا ہے ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب تک یہاں ایک گھر نہیں بنا ہے، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا حصہ ڈالیں تو بہتری آسکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاق بلوچستان سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہا ہے ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں، جو معاہدہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہوا اسکی شرط یہ تھی کہ سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ میرا تھا جس کا مقصد سیلاب زدگان کے گھروں کے تیار کرنا تھا، تعمیرات اس انداز میں کرنا تھا کہ اگلے سیلاب میں پھر متاثر نہ ہو، پیسہ سندھ صوبائی حکومت ریکھ بھال کررہی ہے، متاثرین کو مکمل مدد فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے، بیرون ملک سے ملنی امداد سے بلوچستان کو اس کا حصہ نہیں ملا، دنیا سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی، صوبہ سندھ میں ورلڈ بینک کے فنڈز سے متاثرین کی مدد اور تعمیرات کا کام کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب تک یہاں ایک گھر نہیں بنا ہے، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا حصہ ڈالیں تو بہتری آسکتی ہے، فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مقصد پورا نہیں ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لون ورلڈ بینک سے لیا وہ وفاق نے اپنی جیب میں رکھا ہے یہاں خرچ نہیں کیا جارہا ہے، صوبائی حکومت وفاق سے ملکر اپنے حصہ کی بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے گوادر اور نصیرآباد میں نقصان ہوا ہے، 2022 کے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں، بلوچستان حکومت سندھ حکومت کی مدد سے ایم او یو سائن کرے تاکہ متاثرین کی مدد ہوسکے، پاکستان کے وسائل کم ہیں اور بلوچستان کے وسائل اس سے بھی کم ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے وعدے پورے کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے پاکستان روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف نے لندن میں ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گا پر قیام کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll