حزب اللہ کاشہید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کا اعلان
سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کا جنازہ اور تدفین 23 فروری بروز اتوار ہوگی، جنرل سیکرٹری حزب اللہ
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے 2 سابق سربراہان شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کا اعلان کردیا۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے آج جاری ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کا جنازہ اور تدفین 23 فروری بروز اتوار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دوماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث حسن نصر اللہ کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب ان کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ہاشم صفی الدین کا جنازہ بھی بطور سیکرٹری جنرل حزب اللہ ہی ہوگا کیونکہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے چند روز بعد ہی ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا تھا تاہم ان کے سیکرٹری جنرل بننےکے اعلان سے ایک، دو روز قبل ہی وہ شہید ہوگئے تھے۔
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھاکہ حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں ہی ہوگی جبکہ ہاشم صفی الدین کی تدفین ان کے آبائی علاقے دیر قانون النھر میں ہوگی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور حزب نے اگلے روز حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
بعد ازاں 5 اکتوبر کو بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے بعد 23 اکتوبر کو اسرائیل نے اس بمباری میں حسن نصر اللہ کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑے گی، بیرسٹر سیف
- 28 منٹ قبل
ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کو نامزد کردیا
- 13 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کا داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا ایک بار پھر کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے ، خواجہ سعد رفیق
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ، زخمی جوانوں کی عیادت کریں گے
- 36 منٹ قبل
وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
- 13 گھنٹے قبل
حکومت کا الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں 50 فیصد کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت نے انگلینڈ کو 150 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل
حکومت کا ایف آئی اےمیں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند
- 3 گھنٹے قبل