مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں،عظمی بخاری


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی ٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو مریم نوا زسے مقابلے کاشوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی دکھائیں۔
وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، جن کو مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان کے جیسی کارکردگی بھی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلی وزیراعلی ہیں جنہوں نے 80 سے زیادہ پروجیکٹ ایک سال میں شروع کئے، مریم نوازکی حکومت 50 سے زیادہ اپنے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے،مریم نواز اپنے طرز حکومت اور گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ مسلسل کئی سالوں سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ڈلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلی ٰکو ہی پسند کریں گے،انہوںنے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی لیڈرشپ میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں، 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 5 hours ago

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- a day ago

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- a day ago
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- a day ago

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- a day ago

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- a day ago
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل
- 3 hours ago
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
- 40 minutes ago

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- a day ago

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- a day ago

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- a day ago
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 5 hours ago









.jpg&w=3840&q=75)
