Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک 142 بلین روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی

وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے ، جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد گروتھ دیکھی گئی ،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر فروری 3 2025، 9:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک 142 بلین روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک ٹیکس محصولات کی مد میں  142 بلین روپے   کا ٹیکس جمع کیا ،جبکہ ماہ جنوری میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 22.21 بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا۔ 
ترجمان پی آر اے کے مطابق یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے ، جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت  30 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے جنوری تک 46 فیصد گروتھ دیکھی گئی،ان کا کہنا تھا کہ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے  آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ  کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ،ہم پر امید ہیں کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔
 پی آر اے کی جانب سے رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے  آئرس متعارف کروایا گیا  جو شفافیت پر مبنی، پیپر لیس آفس کی جانب اہم قدم ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آر اے  کے  الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم  اور ایف بی آر کے  پوائنٹ آف سیل سسٹم کے مربوط  ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا ، انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن بھی متعارف کرائی گئی جس کو
 آئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں , انشورنس و بینکنگ  تک وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ پی آر اے جلدٹیکس گزار ان کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل  سیلز ٹیکس ریٹرن  کی سہولت  متعارف  کرائے گا۔
دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب حکومت کی معاونت سے غیر رجسٹرڈ ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرہ تنگ کرنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کر لی ۔
پی آر اے تحصیل اور ضلعی سطح پر غیر رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے افسران کی مدد لے گا ،ضلعی لیول پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیٹا اکٹھا کریں گئے۔
ترجمان کے مطابق اختیارات دینے کا مقصد غیر رجسٹرڈ افراد کی شناخت کرنے کے علاوہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے ۔

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
سینیٹ میں  اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ پر بحث

سینیٹ میں اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ پر بحث

  • an hour ago
نامورپاکستانی نغمہ نگارخواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے14برس بیت گئے

نامورپاکستانی نغمہ نگارخواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے14برس بیت گئے

  • an hour ago
اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا دو ٹوک جواب

اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا دو ٹوک جواب

  • 3 hours ago
ایس آئی ایف سی کی بدولت آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کی بدولت آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں

  • 2 hours ago
ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 16 minutes ago
اسرائیل کے خلاف جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں  ، جے یو آئی

اسرائیل کے خلاف جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں ، جے یو آئی

  • an hour ago
چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ،مچھر کے سائز جتنا ڈروں تیار کر لیا

چینی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ،مچھر کے سائز جتنا ڈروں تیار کر لیا

  • an hour ago
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 hours ago
ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری کی جائے گی  : وزیر مملکت خزانہ 

ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری کی جائے گی : وزیر مملکت خزانہ 

  • 2 hours ago
مخصوص نشستوں کا معاملہ : کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں ؟ : جج آئینی بینچ

مخصوص نشستوں کا معاملہ : کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں ؟ : جج آئینی بینچ

  • 3 hours ago
حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

  • 2 hours ago
لو گرو کی بڑی کامیابی ، بولی وڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ہاؤس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لو گرو کی بڑی کامیابی ، بولی وڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ہاؤس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  • 3 hours ago
Advertisement