Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 3rd 2025, 10:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز مقامی مارکیٹوں میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ۔
 اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 2799 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement