9مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد
29 جنوری کو بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چودھری، سمیت دیگر پر بھی فردجرم عائد کی تھی
فیصل آباد:انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی( نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوّںزرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد کر دی ۔
9 مئی مقدمات کی سماعت فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی،دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
اے ٹی سی نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فردجرم عائد کی، عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہےکہ9مئی واقعات پر سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔
جبکہ اس سے قبل 29 جنوری کو بھی فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چودھری، کنول شوذب سمیت دیگر پر بھی فردجرم عائد کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ،دوسرے صوبوں سے آنے والے 3ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل
- 2 گھنٹے قبل
صبا قمر مکمل صحت یاب ہوگئیں، جشن ریختہ میں شرکت کی تصاویر وائرل
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈکےدرمیان معاہدہ طے پا گیا
- 2 گھنٹے قبل
سوات: مینگورہ اور گردونواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں خطےمیں پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے قریب
- ایک گھنٹہ قبل
راکھی ساونت سے شادی کرنے کے لیےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
- 4 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل
عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک 142 بلین روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی
- 5 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل انتقا ل کر گئیں
- 44 منٹ قبل
لاہور:سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل