حکومت کسانوں کو تکنیکی معاونت فراہم کر کے زرعی مصنوعات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو تکنیکی معاونت اور براہ راست اعانت فراہم کر کے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں قومی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور پھلوں اور سبزیوں جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاء کو محفوظ بنانے کے لئے تحقیق اور بیجوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیرہ اسماعیل خان،چولستان، خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بنجر زمین کے بڑے بڑے قطعات ہیں جنہیں زرعی مقاصد کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں زیتون، ناشپاتی اور دیگر جدید اقسام کی کاشت کیلئے ماحول اور زمین کے سازگار حالات موجود ہیں۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ ملک میں زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی بدولت پاکستان جلد زیتون کا تیل برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر زرعی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے غذائی تحفظ کے وزیر سید فخر امام نے کہا کہ ملک کی ترقی زرعی پیداوار میں اضافے کے بغیر ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی کے باعث ملک میں گندم اور چاول کی شاندار فصلیں ہوئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی وزیراعظم کے ویژن کا حصہ ہے اور نئے مالی سال میں 60 ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے۔
فخر امام نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے شرح نمو کا چارفیصد ہدف مقرر کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے وزیراعظم کو زرعی شعبے کی بہتری کے حوالے سے انقلابی منصوبے اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زرعی ترقی کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل