Advertisement
تجارت

وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان، سمری تیار

وفاقی و زراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیاگیا ہے،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 4th 2025, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان، سمری تیار

اسلام آباد:پارلیمنٹیرینز کے بعد وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں اضافےبڑے کا امکان ہے۔
وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ، وفاقی و زراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم 1975 کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی، شق تین وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے۔
 تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے، وزراء کے الاؤنس اور گاڑی وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں، ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔

Advertisement