اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، ڈھولکی کی تصاویروائرل
ن کا نکاح رواں ماہ مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست ہی شرکت کریں گے،ذرائع


کراچی:پاکستان شوبر انڈسٹری کی نامور اور خوبرہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل تصاویر میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی گاتے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق ایک ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی اور جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
View this post on Instagram
قریبی ذرائع کی جانب سے یہ بتایا جارہا ہے کہ ان کا نکاح رواں ماہ مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست ہی شرکت کریں گے۔
اداکارہ کبریٰ خان نے شوبز کی دنیا میں فلم نامعلوم افرادسے قدم رکھا لیکن انکو شہرت کی منازل طے کروانے والا ڈرامہ سنگِ مرمر ثابت ہوا جس میں وہ بھولی بھالی شیریںکا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
کبریٰ خان کا گزشتہ سال ایک اور ڈرامہ نورجہاں سپر ہٹ ثابت ہوا، جس میں ان کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملہی، کبریٰ خان نے کیریئر کے عروج پر ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارگوہر رشید اور کبریٰ خان کی ملاقات 2023 کی ڈرامہ سیریل "جنت سے آگے" کی کامیاب کولیبریشن کے بعد سامنے آئی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان محبت اور کیمسٹری کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 5 گھنٹے قبل

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 6 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 44 منٹ قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- 3 گھنٹے قبل

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- 3 گھنٹے قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 14 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل