کراچی : امریکی قونصلیٹ جنرل اور میڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے صحافیوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ میں مختلف میڈیم پر کام کرنے والے صحافیوں کو تحقیقاتی صحافت اور پاکستان-امریکا اسٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صحافیوں کو بدلتے ہوئے دور کی مناسبت سے صحافتی تربیت کے لیے امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے امریکا-پاکستان شراکت داری کے عنوان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی آئی، فیکٹ چینکنگ اور تحقیقاتی رپورٹنگ سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔
ورکشاپ میں مختلف میڈیم پر کام کرنے والے صحافیوں کو تحقیقاتی صحافت اور پاکستان-امریکا اسٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر مبشر بخاری نے آر ٹی آئی قانون کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اپنی رپورٹوں میں آر ٹی آئی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ معاشرتی بہتری اور تحقیقاتی صحافت کو فروغ مل سکے۔
اس تربیتی ورکشاپ میں سینئر صحافی تہمینہ قریشی، مبشر بخاری، فاطمہ علی، توصیف رازی ملک اور لبنیٰ جرار نقوی نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔
ورکشاپ کے موضوعات میں نئے دور کے چیلنجز، تحقیقاتی صحافت، اور پاکستان-امریکا تعلقات کے ذریعے عوام کو حاصل ہونے والی سہولیات کا جائزہ شامل تھا۔
واضح رہے کہ یہ تین روزہ ورکشاپ کراچی کے صحافیوں کے لیے منعقد کی گئی تاکہ وہ جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تربیت حاصل کرسکیں اور تحقیقاتی صحافت میں مزید بہتری لا سکیں۔
ورکشاپ کے دوران مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی گئی اور صحافیوں کو نئے دور کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کی گئی۔
پی ٹی آ ئی رہنما نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
- 3 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 4 منٹ قبل
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
قانون کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ، آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل
سال 2024 میں سب سے زیادہ کونسا فون فروخت ہوا؟
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان ریلویز نے کرا یوں میں اضافہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا بیرون ملک جانے والوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف سید عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل
فلسطینی نواجوان کا حملہ : 2 اسرائیلی فوجی جہنم واصل اور 8 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 10 منٹ قبل
رمضان المبارک کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل