Advertisement
علاقائی

رمضان المبارک کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 5 2025، 12:49 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
رمضان المبارک کے پیش نظر  خیبر پختونخوا  میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔

چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

Advertisement