ڈاکٹرز نے ایم آر آئی اسکین ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا، پی سی بی اعلامیہ


لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے،پاکستان کہ مایہ ناز اوپنر بلے باز صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے جارح مزاج نوجوان بیٹر صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرز نے ایم آر آئی اسکین ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ان کی فٹنس سے مشروط ہو گی، اس دوران صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ صائم ایوب کو 3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری ہوئی تھی،جس کے بعد سے اب تک ان کا علاج جاری ہے، صائم ایوب کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں تو شامل نہیں کیا گیا تھا تا ہم اس امید کا اظہار کیا جارہا تھا کہ اگر صائم ایوب 12 فروری سے قبل مکمل صحت یاب ہو جاتے ہیں تو ان کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے واضح امکان ہے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago






