آرمی چیف سیدعاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا،دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا،ترجمان


راولپنڈی: مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزیدبتایا کہ آرمی چیف عاصم منیر اورمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج پیشہ ورانہ محارتوں اور لگن کو سراہا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل





