Advertisement
علاقائی

کراچی میں ڈمپر سے بڑھتے حادثات ، گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

عوام ڈمپر،ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں،گورنر سندھ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 7th 2025, 11:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں ڈمپر سے بڑھتے حادثات ، گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

کراچی: شہر قائد میںبڑھتے ہوئےڈمپر اور ٹینکر حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بڑھتے حادثات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑھتے حادثات پر فوری اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ کو اپنے خط میں کہا کہ عوام ڈمپر، ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز ہائی کورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی۔
ان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے، عوام ڈمپر،ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اپنے خط میں گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈمپرز کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کارروائی کی جائے، ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔
گورنر سندھ نے خط میں کہا کہ ڈمپر حادثے میں 4 شہری جاں بحق ہو چکے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Advertisement