، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ میں شرٹ میں ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ ٹراؤزر گہرے سبز رنگ کا ہے


لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد جاری تقریب میں کھلاڑیوں نے کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔
افتتاحی تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے سٹیج پر آکر کٹ کی رونمائی کی، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ میں شرٹ میں ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ ٹراؤزر گہرے سبز رنگ کا ہے۔
کٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احساسات بہت اچھے ہیں، جب ہم اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں تو جذبہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ہمیں لاہور میں جذبہ ملتا ہے، ہمیں امید ہے کہ اسی طرح سپورٹ ملے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازبابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مبارکب ہو کہ نیا اسٹیڈیم بنا، لاہور میں ہم جب بھی کھیلتے ہیں، ہمیں بہت زیادہ سپورٹ ملتی ہے،شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے ہمیشہ ہی سپورٹ کیا ہے، ہمیں اس سیریز اور پوری چیمپئنز ٹرافی میں یہی سپورٹ چاہیے ہو گی، ہمارے لیے دعا کریں، یہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے اسٹیڈیم کے ساتھ نئی میموریز بنائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہےجو کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یواے ای)میں کھیلی جائیگی۔
میزبان پاکستان اپنی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی مہم کا آغاز اسی روز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، بعدازاں انہیں 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 13 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 14 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 11 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 9 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 12 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 9 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 14 گھنٹے قبل