واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گی، مقدمہ متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف درج کیا گیا


لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں ایک پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری ساجدپر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گی، مقدمہ متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا،انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ایک اہلکار کی قانون کی خلاف ورزی پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتی ہے، محکمے میں موجود کالی بھیڑوں سے پولیس فورس کا کوئی تعلق نہیں، کڑی ڈیوٹی کرنے والی فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 گھنٹے قبل






