آئی سی سی نے شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کو بھی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقررکیا ہے


آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جن میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی نے شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کو بھی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقررکیا ہے، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ایونٹ کے سفیر مقرر کیےگئے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفیر ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔
اس حوالے سے سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی تھی، چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن ہمیشہ میرے دل کے قریب رہےگا۔
سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ کرکٹ کیلنڈر میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی اور اتنے اسپیشل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی ہے، اس فارمیٹ کا مطلب ہےکہ اس میں ہر میچ اہم ہے، بطور سفیر اپنا کردار ادا کرنےکے لیے بیتاب ہوں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل






