Advertisement
علاقائی

ظالم اور بے رحم باپ نے نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 13th 2025, 6:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ظالم اور بے رحم باپ نے نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

صوابی:خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ظالم اور بے رحم باپ نے نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سفاک  اور بے رحم باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں،۔
پولیس کے مطابق مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement