ہ دودی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا،راکھی ساونت


لاہور:بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی مردوں نے بہت رلایا ہے۔
حال ہی میں راکھی ساونت متھیرا کے شو میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں اور اپنے دکھڑے بیان کئے، راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستانی مرد، خاص طور پر دودی خان، انہیں رُلا رہے ہیں۔
راکھی ساونت نے پروگرام میں کہا کہ پاکستانی اداکار و پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اور پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا،راکھی ساونت نے مزید کہا کہ ڈوڈی خان نے اپنے کسی بھائیوں سے شادی کروانے کا کہا اور اب وہ دوبارہ کہہ رہا ہے کہ وہ میرے پاس انگوٹھی اور پھول لے کر آئے گا۔
متھیرا سے گفتگو کے دوران راکھی نے اشکبار آنکھوں سے کہا کہ وہ دودی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا، وہ چاہتی تھیں کہ یہ رشتہ سادہ اور واضح ہو مگر مسلسل بدلتے بیانات نے انہیں الجھا دیا ہے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اب وہ الجھن کا شکار ہے، میں نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس پر یقین کیا وہ میرا دوست بھی ہے لیکن پروپوز کرنے کے بعد وہ اپنی بات سے مکر گیا ہے۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی شادی کی پیشکش کی لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں ہے اور ان سب چیزوں نے مجھے رلایا ہے۔

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 2 hours ago

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 2 hours ago

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- an hour ago

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 2 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- an hour ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 minutes ago

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- an hour ago
خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
- 2 hours ago

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- an hour ago

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 2 hours ago

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago