ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے،پولیس


ولاچ:آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے کا واقعہ آسٹریا کے شہر ولاچ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے راہ چلتے لوگوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا،حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے، جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سےتاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی معلومات اہل خانہ سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 18 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 گھنٹے قبل







