سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے،وزیر اعلی مریم نواز
ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے، مریم نواز


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے پنجاب میں گندم کی کاشت میں نہ صرف بیج کی بچت ہوئی بلکہ ڈیزل کے استعمال میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے، ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کما لیے۔
صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے 330 ٹن بیج کی بچت ہوئی، روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18 لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال کیا گیا،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی جبکہ کاشتکار کو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ 3666روپے کی بچت ہوئی۔
صوبے کے 31 اضلاع میں 7805 کاشتکاروں نے سپر سیڈرز کے ذریعے 110014 ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جنہوں نے 68ہزار 185 ایکڑ پر رینٹل سروس کے ذریعے سپر سیڈرز استعمال کیے، 93فیصد کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤ کو بہترین قرار دیا۔
کاشتکاروں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی روایتی طریقہ کار کی نسبت بہترین ہے، زمین کی ذرخیزی بڑھانے کے لیے سپر سیڈرز کا استعمال عمدہ نتائج کا حامل ہے۔
سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑمزدوری کی مد میں بچت ہوتی ہے جبکہ بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی آتی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے، سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے، لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔
مریم نواز کامزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

باجوڑ : پولیو ٹیم کے ہمراہ پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں مدارس کے نظام میں اصلاحات کی ایک نئی لہر شروع
- 9 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیو رسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام
- 7 منٹ قبل

’چھّیاں چھّیاں‘چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل
چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 60رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
- 8 گھنٹے قبل

سابق کپتان بابرعظم نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں پُر تپاک استقبال
- 3 گھنٹے قبل
فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل