ملزم مجھے کئی مہینوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کررہاتھا اور ملزم نے گھر آکر مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی، طالبہ


لوئردیر:خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محیب اللہ کے مطابق ملزم کےخلاف طالبہ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی، انہوں نے بتایاکہ پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
درج مقدمے میں طالبہ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ملزم مجھے کئی مہینوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کررہاتھا اور ملزم نے گھر آکر مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پروفیسر کو گرفتاری کے فوری بعد معطل کردیاگیا اور ملزم کےخلاف ہراسمنٹ کمیٹی کوکیس بھیج دیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے جوتحقیقات مکمل کرکے 15 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی،جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر تحقیقاتی کمیٹی کو انتظامی معاونت اور تعاون فراہم کریں گے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور سی پی او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 14 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل






